Ad

Ad

Saturday, 7 January 2012

Sitaroon ka hall latest

حمل (Aries)
اس ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں پراپرٹی یا گاڑی کی خرید کے واضح آثار ہیں اور یہ ڈیل کامیاب ہوگی اور مستقبل میں مفید ثابت ہوگی۔ بدھ سے جمعہ کے دن تک اس برج کے جن افراد کے جاب انٹرویو ہیں انکی سلیکشن یقینی ہے۔ صحت اچھی رہے گی تاہم موسم خنک ہونے کے باعث موسمی اثرات کا سامنا رہے گا۔ مالی حالات مناسب رہیں گے۔ فیملی روابط مستحکم البتہ شریک حیات کے ساتھ بروز اتوار جھگڑے کے امکانات ہیں۔
ثور (Taurus)
اس ہفتے کے آغاز میں آپکے ذریعہ معاش میں بہتری متوقع ہے۔ وہ افراد جو رہائش کے معاملے میں پریشان تھے، بدھ کی رات تک اطمینان میں ہونگے۔ جمعرات کے روز کچھ خاندانی مباحث اور الجھنیں آپ کا دردِ سر بنی رہیں گی۔ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد صدقہ دیں۔ ہفتہ یا اتوار کے روز ایک سفر متوقع ہے جو کہ وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ صحت مناسب جبکہ معاشی حالات اچھے رہیں گے۔
جوزا (Gemini)
سوموار اور منگل کے ایام آپکے لئے مشکل اور کام سے بھرپور ہونگے۔ ایک اسائنمنٹ کو پورا کرنے کیلئے آپکو بے وقت کام کرنا پڑ سکتا ہے۔ اعصابی تناﺅ اور کام کی زیادتی کے باعث بدھ کے روز آپ یقیناً آرام پر ہونگے۔ جمعرات کے روز ایک فون کال یا خط معاشی حالات کے حوالے سے خوشخبری ثابت ہوگا۔ شریک حیات یا محبوب کے ساتھ سفر درپیش ہوگا جو ویک اینڈ کو یقیناً خوشگوار بنا دیگا۔مالی حالات اچھے جبکہ صحت دباﺅ کا شکار ہوگی جو کہ ویک اینڈ تک ختم ہوگا۔

سرطان (Cancer)
اس ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں کمیشن یا ٹریڈنگ سے مالی فوائد حاصل ہونگے۔ یہ فوائد فیملی اور احباب کیلئے باعث مسرت ہونگے۔ جمعرات سے ہفتہ تک فیملی میں مصروفیت کم ہوگی اور بزنس کے معاملات پر زیادہ توجہ ہوگی۔ کچھ جونیئر سٹاف کی جانب سے ٹانگ کھینچنے کی کوشش ہوگی جو کہ اتوار تک ختم ہوجائیگی۔ مالی معاملات بہت اچھے اور صحت بہتر رہے گی اور کیا چاہئے، خدا کا شکر ادا کیجئے۔
اسد (Leo)
سوموار کے روز ایک سینئر ہم پیشہ فرد سے ملاقات سود مند رہے گی۔ انوسٹمنٹ کیلئے اچھا وقت ہے خصوصاً ملنے والے خیرخواہ کی رائے کے مطابق انوسٹمنٹ کرنا مناسب رہے گا۔ بدھ سے جمعہ کے دن تک بزنس میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آئیگی۔ ہفتہ کا دن ایک سرکاری کام کی نذر ہوگا۔ یہ ویک اینڈ خواتین کیلئے تھکا دینے والا ہوگا کیونکہ مہمانوں کی آمدورفت متوقع ہے۔ خوشدلی سے مہمانداری کیجئے کیونکہ یہ آپ پر برکت کا دروازہ کھولے گا۔
سنبلہ (Virgo)
اس ہفتے اجتماعی کوششیں اور ٹیم ورک مفید ثابت ہوگا لہٰذا باہم مشورے اور غوروفکر سے اقدام کیجئے۔ بدھ کی شام سے جمعہ کے دن تک روٹین کچھ خاندانی مسائل کے باعث متاثر رہے گی۔ پنچائت یا مصالحت کمیٹی کے ذریعے معاملہ حل ہوسکتا ہے مگر یہ حل فروری سے پہلے متوقع نہیں۔ اس معاملے کی وجہ سے معاشی معاملات بھی اپ سیٹ رہیں گے۔ ویک اینڈ پر سفر درپیش ہوگا۔ دردِ شقیقہ سے بچیں۔
میزان (Libra)
اس ہفتے کے ابتدائی دنوں میں ہونیوالی میٹنگز کے اچھے نتائج کی واضح توقع ہے۔ آپکی قوتِ فیصلہ بھی عروج پر ہے اور ساتھ میں خوش گفتاری بھی لہٰذا فریقِ مخالف کے قائل ہونے کے زیادہ چانس ہیں۔ خاندانی معاملات پر جمعرات کے بعد کی جانیوالی ڈسکشنز فضول اور بے مقصد ثابت ہوگی۔ ویک اینڈ پر ایک سماجی تقریب موڈ کو خوشگوار کرنے کا باعث بنے گی۔ صحت کچھ زیادہ اچھی نہیں رہے گی۔
عقرب (Scorpio)
اس ہفتے بیرون دفتر جاب کرنیوالے افراد مثلاً سیلز اور مارکیٹنگ وغیرہ والوں کیلئے بہت اچھے نتائج مہیا ہونگے۔ اس پیشرفت سے انہیں مالی فوائد کے حصول کی بھی توقع ہے۔ گھریلو حالات خوشگوار رہیں گے۔ صحت اچھی رہے گی تاہم ایک قریبی عزیز کی تعزیت یا عیادت کیلئے بیرون شہر سفر متوقع ہے۔ شماریات یا اکاﺅنٹنگ سے وابستہ ملازمت پیشہ افراد ہوشیار رہیں کیونکہ ہندسے انکی فیور میں نہیں ہیں۔
قوس (Sagitarious)
اس ہفتے کے ابتدائی دن شدید مصروف رہیں گے۔ بزنس مین حضرات کیلئے معاملات ٹف رہیں گے۔ جمعرات کے دن سے صورتحال کی بہتری متوقع ہے۔ جمعہ کے دن ایک دینی محفل میں شرکت کے باعث اطمینان و دلی سکون ہوگا۔ ہفتہ کے روز غیرمتوقع مہمانوں کی آمد باعث آزار ہوگی۔ اتوار کا دن بھی اسی گہماگہمی میں گزریگا۔ معاشی طور پر حالات اوسط رہیں گے، صحت اچھی رہے گی۔
جدی (Capricorn)
اس ہفتے معاشی اور خاندانی معاملات مثالی رہیں گے۔ بزنس میں بڑھوتری ہوگی اور گھر پر اہلیہ اور خاندان کی طرف بھی سپورٹ حاصل رہے گی۔ گرچہ بدھ کے روز سے آپکو کو دفتر میں ابھارا اور اکسایا جائیگا کہ آپ کوئی سخت قدم اٹھائیں مگر ایسا نہ کرنا آپ کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ ابھی حالات کو چیلنج کرنا درست نہیں ہوگا، بھلے وقت کا انتظار کریں۔
دلو (Aquarius)
آپکی ایک دیرینہ انوسٹمنٹ اب پھل دینا شروع کریگی۔ سونے کے انڈے لیں، مرغی کو ایک مرتبہ ہی ذبح نہ کریں۔ یہ انوسٹمنٹ لمبے عرصے کیلئے زیادہ سودمند ہے۔ قرضِ حسنہ کے خواہشمند حضرات کی درخواست منظور ہوگی۔ جمعرات کے بعد خصوصاً صحت پر توجہ اور ویک اینڈ پر کسی بھی مشقت طلب کام سے اجتناب کریں، ڈیپریشن مت لیں۔
حوت (Pisces)
اس ہفتے آپکا ایک انشورنس پالیسی یا سیونگ سرٹیفکیٹ لینا لمبے عرصے کیلئے سودمند رہے گا۔ اگر ایسی کوئی سکیم نہ ملے تو پرائز بانڈ یا سونا خرید لیں بصورت دیگر سرمایہ ہاتھ سے ریت کی طرح پھسل جائیگا۔ دوستوں کے ساتھ ویک اینڈ گزارنا اچھی تفریح ثابت ہوگا۔ ملازمت پیشہ افراد کیلئے خوشامد اچھا طریقہ ثابت ہوگی وگرنہ انکریمنٹ وغیرہ میں خاطرخواہ بہتری مشکل ہے۔
٭٭٭

No comments:

Post a Comment