Urdumediamela
Welcome to Urdu World
Ad
Ad
Tuesday, 3 January 2012
Strike day
ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح
مکرمی! بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے پر عوام سیاست دان اور دانشور مسلسل اپنی تشویش اور ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں، مگر حکمران کسی کی سننے کے لئے تیار نہیں، بیانات اور تقریروں کے ذریعے اقتصادی فوائد گنوائے جا رہے ہیں مگر سیاسی نقصانات اور خطرات پر ان کی قطعاً نظر نہیں، پیسہ کمانے کی فکر ہے، ملک جائے بھاڑ میں۔ 64برس کی تاریخ تو یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے بوجود آج تک اس نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا اور الٹا اٹوٹ انگ کی رَٹ لگائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کشمیر کے 78 ہزار کلو میٹر حصے پر غیر قانونی اور زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے دوسری خبر یہ شائع ہوئی ہے کہ ہمارے دریاﺅں پر دو اور ڈیم بھارت نے مکمل کر لئے ہیں اور پاکستان عالمی عدالت میں جانے کی سوچ رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینا اور مذاکرات کرنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔
No comments:
Post a Comment
Newer Post
Home
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment